اشاعتیں

اگست, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ایسی باتیں جو زندگی کے متعلق آپ کے افکارو نظریات تبدیل کر دیں*

 *ایسی باتیں جو زندگی کے متعلق آپ کے افکارو نظریات تبدیل کر دیں* امام ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللّٰہ کا قول ہے، وہ فرماتے ہیں: واقعات و حوادث کو اتنی اہمیت دو جس کے وہ مستحق ہوں۔ لوگوں کی نگاہوں میں اپنی قدر و قیمت تلاش مت کرو بلکہ اپنے ضمیر سے اپنی قدر و قیمت معلوم کرو۔ اگر ضمیر پرسکون ہو تو مقام و مرتبہ خود ہی بلند ہوجاتا ہے۔ اگر تم اپنے آپ کو پہچان جاؤ گے تو لوگوں کے تمھارے متعلق تبصرے تمھیں پریشان نہیں کریں گے۔۔ دنیا کی فکر نہ کرو کیونکہ وہ اللہ کے اختیار میں ہے، نہ رزق کے متعلق پریشانی لو کیونکہ رزق اللہ کے ذمے ہے اور مستقبل کے بارے میں متفکر ہونا بھی چھوڑ دو کیونکہ مستقبل اللہ کے ہاتھ میں ہے۔۔ تمھیں صرف ایک ہی فکر دامن گیر ہونی چاہیے کہ اللہ کیسے راضی ہوتا ہے کیونکہ اگر تم نے اللہ کو راضی کرلیا تو وہ تم سے راضی ہوجائے گا، تمھیں خوش کردے گا، تمھارے لیے کافی ہو جائے گا اور تمھیں بے نیازی کی دولت سے مالا مال کردے گا۔۔ اگر دکھوں بھری زندگی نے تمھارے دل کو خون کے آنسو رلا رکھا ہے تو مایوسی کا شکار مت ہو بلکہ اللہ سے دعا کرو کہ اے اللہ! مجھے دنیا و آخرت میں بہترین عوض عطا فرما۔۔ پریشا...

فجر کی نماز کا وقت

 ⏰ *FAJAR REMINDER* ⏰ 💫 *اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* 💫 *✨نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب ہم اپنے پاس بیٹھے ہوئے شخص کو پہچان لیتے تھے۔ صبح کی نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ساٹھ سے سو تک آیتیں پڑھتے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اس وقت پڑھتے جب سورج ڈھل جاتا۔ اور عصر کی نماز اس وقت کہ ہم مدینہ منورہ کی آخری حد تک  ( نماز پڑھنے کے بعد )  جاتے لیکن سورج اب بھی تیز رہتا تھا۔ نماز مغرب کا انس رضی اللہ عنہ نے جو وقت بتایا تھا وہ مجھے یاد نہیں رہا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز کو تہائی رات تک دیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے، پھر ابوالمنہال نے کہا کہ آدھی رات تک  ( مؤخر کرنے میں )  کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ اور معاذ نے کہا کہ شعبہ نے فرمایا کہ پھر میں دوبارہ ابوالمنہال سے ملا تو انہوں نے فرمایا ”یا تہائی رات تک“۔ البخاری541 ✨* *☀️یا اللہ ہمیں قرآن وسنت کی سمجھ عطا فرمائیں اور پانچ وقت کا نمازی بنا دیں☀️*  *آمین یارب العالمین🤲🏻* 💫 *اپنے مقامی وقت کے مطابق نماز فجر ادا کر لیجیے*💫

دس محرم الحرام یوم شہادت امام حسین

 🆕Post 1️⃣     🕋📿🕌🅓🅡🅞🅞🅓 🅕🅐🅜🅘🅛🅨 _*اَلصَّلٰوۃُوَالسَّلَامُ عَلَیْكَ یَارَسُولَ اللہ*_ _*وَعَلٰی اٰلِكَ وَاَصْحٰبِكَ یَاحَبِیْبَ اللہ*_ دس محرم الحرام یوم شہادت امام حسین، حضرتِ سیدہ کائنات خاتون جنت جگر گوشہ بتول رضی اللہ تعالٰی عنہا، مولی علی کرم اللہ وجہ الکریم کے جگر گوشے، نواسہ رسول ﷲﷺ😭 خوب خوب ایصالِ ثواب کیجیے ہاتھوں ہاتھ ابھی ایک بار سورہ فاتحہ تین بار سورہ اخلاص اول و آخر درود پاک پڑھ کر پیش کیجیے  آئیے سوانح کربلا سے دس محرم الحرام کے دن شہادت حسین رضی اللہ عنہ کا، واقعہ خود پڑھے اور اپنے بچوں کو بھی سنائے...  حضرت سیدنا  امام حسین  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا خود جنگ کے لئے تیار ہوئے ، قبائے مصری پہنی اور عمامۂ رسولِ خدا  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سر پر باندھا ، سید الشہدا امیر حمزہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کی سپر پشت پر رکھی ، حضرت حیدر ِکَرَّار کی ذوالفقارِ آبدار حمائل کی۔ اہلِ خیمہ نے اس منظر کو کس آنکھوں سے دیکھاہوگا ، امام میدان جانے کیلئے گھوڑے پر سوار ہوئے۔ اس وقت اہل بیت کی بے کسی ا...

سيدنا عمر رضى اللہ عنہ نے اپنے بيٹے عبداللہ كو

 جب سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كو ابولؤلؤ فيروز مجوسى نے نيزہ مارا تو آپ رضى اللہ عنہ كو دودھ پلايا گيا جو پسليوں كى طرف سے نكل گيا۔ طبيب نے كہا:  اے امير المؤمنين ! وصيت كر ديجيئے اسلئے كہ آپ مزيد زندہ نہيں رہ سكتے۔ سيدنا عمر رضى اللہ عنہ نے اپنے بيٹے عبداللہ كو بلايا اور كہا:  ميرے پاس حذيفہ بن يمان كو لاؤ۔ حذيفہ بن يمان وہ صحابى تھے جن كو رسول اللہﷺ نے منافقين كے ناموں كى لسٹ بتائى تھى، جس كو اللہ، اللہ كے رسول اور حذيفہ كے علاوہ كوئى نہ جانتا تھا۔۔۔  حذيفہ رضى اللہ عنہ حاضر ہوئے تو امير المؤمنين سيدنا عمر رضى اللہ عنہ گويا ہوئے جبكہ خون آپ كى پسليوں سے رس رہا تھا، حذيفہ! ميں تجھے اللہ كى قسم ديتا ہوں ، كيا رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين ميں ليا ہے كہ نہيں؟  حذيفہ رضى اللہ عنہ روتے ہوئے كہنے لگے :  اے امير المؤمنين! يہ ميرے پاس رسول اللہﷺ كا راز ہے، ميں اس كو مرتے دم تک كسى كو نہيں بتا سكتا۔  سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كہنے لگے: حذيفہ! بلاشبہ يہ رسول اللہﷺ كا راز ہے، بس مجھے اتنا بتا ديجيئے كہ رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين كے جدول ميں شمار كيا ہے يا نہيں؟...

عمر کاہے کا خلیفہ ، خلیفہ تو تمہیں ہونا چاہیے تھا

 عمر کاہے کا خلیفہ ، خلیفہ تو تمہیں ہونا چاہئیے تھا : ابوبکر قدوسی  آج تو جی چاہ رہا ہے کہ ہم اسلم کے پاؤں کی جوتیاں ہی ہو جاتے کہ جو اس روز سیدنا عمر کے ساتھ قدم قدم چلی تھیں - جی یہ سیدنا اسلم تھے کہ جو ہمارے سید ، ہمارے سردار عمر بن خطاب کے ساتھ اس رات نکلے - تاریک رات مگر اب کہاں تاریک رہی ، عمر بن خطاب اس رات نکلے تاریخ کی کتابوں میں یہ رات روشن تر ہو گئی -  تاریک رات کو سیدنا عمر اپنے غلام اور ساتھی اسلم کے ساتھ نکلے -  دور آگ جلی دکھائی تو ادھر کو چل دیے -  " اسلم ، میرا گمان ہے کہ تاریک رات اور سردی کے سبب کوئی قافلہ رکا پڑا ہے ، آو دیکھتے ہیں " پاس پہنچے تو صرف ایک عورت اور دو بچے - فراست کے امام نے پکارا : "السلام علیکم یا اصحاب الضوء "  روشنی والو سلامتی ہو ..... جی فراست کا امام میں نے اس لیے لکھا کہ یہ نہ کہا "اے آگ والو "  عورت نے سلام کا جواب دیا تو امیر المومنین نے فرمایا کہ : "کیا میں قریب آ جاؤں "  بولی کہ ارادہ اچھا ہے تو آ جاؤ ورنہ چلے جاؤ - آپ نے ماجرا پوچھا تو خبر ہوئی کہ شدید سردی اور رات کی تاریکی نے ان کو سفر سے روک دیا ا...

چار مسائل کے حل سے غافل ہیں

 *مجھے چار طرح کے غافلوں پر تعجب ہے جو چار مسائل کے حل سے غافل ہیں۔* 1- *مجھے تعجب ہے اس پر جو " غم " سے آزمایا گیا اور پھر بھی اس آیت سے غفلت کرتا ہے* *۞ لا إلهَ إلاّ أنتَ سُبحانكَ إني كنتُ من الظالمين ۞* *الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا*  *(الأنبياء 21:87)* *کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟* *الله سبحانہ و تعالٰی نے اس کے بعد فرمایا* *۞فاستجبنا لهُ ونجيناهُ من الغم۔۔۔۔۔۔ ۞* *تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح بچا لیا کرتے ہیں.* 2 *مجھے تعجب ہے* *اس پرجو بیماری سے آزمایا گیاکہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہے* *۞ ربي إني مسّنيَ الضرُ وأنتَ أرحمُ الراحمين ۞* *اے میرے رب! مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو رحم کرنے والوں سے زیاده رحم کرنے واﻻ ہے* *(الأنبياء 21:83)* *کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا کے بارے میں اللہ نے کیا فرمایا؟* *الله نے فرمایا ہے؛* *۞ فا ستجبنا له وكشفنا ما به من ضر ۞* *تو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ اسے تھا وہ دور کر دیا۔* 3- *مجھے تعجب ہےاس پر جو خوف سے آزمایا گی...

*ڈپریشن کا علاج ذکر الہی سے

 ⛱🔴🎊🎀🎊🔴⛱  *ڈپریشن سیریز*  *ڈپریشن کا علاج ذکر الہی سے* ♾♾🌟♾♾ 👈 *یہ دنیا ایک آزمائش کا گھر ہے ہر روز ہمیں ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمیشہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو صبر اور ذکر کے ذریعے مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں* جبکہ کچھ لوگ مسائل کو سر پر سوار کر کے صرف فکر ہی کرتے رہتے ہیں اور ذکر سے غافل ہو جاتے ہیں.  *👈مشکلات میں ہر انسان ہی پریشان ہو جاتا ہے یہ نارمل ہے* لیکن مومن فکر کا مقابلہ ذکر سے کرتا ہے اور اللہ رب العزت اسے بہت جلد تھام لیتا ہے 👈 *انسان جس سے محبت کرتا ہے ہے مشکل میں اسی کو پکارتا ہے ہماری ہر پریشانی کا حل اللہ کے پاس ہے لہذا دکھ میں اللہ کو یاد کریں* اللہ کی یاد روح کو تازہ کر دیتی ہے اللہ کا ذکر بہت بڑی چیز ہے آپ کی تمام مشکلات سے بڑا ہے اللہ کا ذکر جب تکلیف بڑھ جائے تو ذکر بہت بڑھا دیں. 👈جب آپ اللہ کا ذکر کریں تو اس وقت آپ کو یقین ہو کہ اللہ میرے ساتھ ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا 👈 *کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم بالکل تنہا رہ جاتے ہیں ہر رشتہ ساتھ چھوڑ دیتا ہے اس وقت ہم سوچتے ہیں کہ میرے ساتھ ...

شادی سے پہلے رابطے نہ رکھے جائیں تو

 اگر شادی سے پہلے رابطے نہ رکھے جائیں تو کیسے پتہ چلے گا کہ potential spouse کے ساتھ compatibility ہے بھی یا نہیں؟ پہلے مجھے یہ بتائیں کہ آپ خود پیدا ہو گئے ہیں؟  نہیں تو ! کسی نے تخلیق کیا ؟  جی ہاں !  کس نے ؟ اللہ نے۔ تو آپ کا ہم جنس ( same specie  ) جوڑ جسے ( spouse ) کہتے ہیں وہ کس نے پیدا کیا ؟  اللہ نے ؟  تو جب آپ کو اللہ نے پیدا کیا ہے ، آپ کے spouse کو اللہ نے پیدا کیا ہے ، تو آپ دونوں کے درمیان compatibility بھی آسمانوں سے ہی آئے گی نہ  وہ بھی تو  اللہ نے ہی پیدا کرنی ہے   جب جوڑ اس نے بنائے ہیں تو اسے جوڑے رکھنے کا اہتمام بھی اسی نے کرنا ہے ۔ میں کہہ ری ہوں یہ ؟  نہیں تو !!! کوئی relationship expert کہہ را ہے ؟  نہیں تو !!! پھر کون کہہ را ہے ؟ وہی جس کی تخلیق ہیں آپ۔  الا یعلم من خلق وہی نہ جانے جس نے پیدا کیا ہے ریلشن شپ expert کی بات کا اعتبار ہے __ اللہ کی بات کا اعتبار نہیں ہے ؟  وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْۤا اِلَیْهَا وَ جَعَلَ بَیْنَكُمْ مَّوَدَّةً و...

🌴🌴 *محرم کے روزے* *

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🌴🌴 *محرم کے روزے*🌴🌴 محرم کے روزوں خاص طور پر دس محرم یعنی یوم عاشورہ کے روزے کی بہت فضیلت ہے  🔺سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسولِ اللہ ﷺ نے فرمایا:  ’رمضان المبارک کے بعد افضل روزے ﷲ(تعالیٰ) کے مہینہ محرم الحرام کے ہیں [مشکوٰة] 🌴سیدنا ابو قتادہؓ سے روایت ہے رسولِ کریمؓ نے فرمایا: “عاشورا کے دن کا روزہ، مجھے ﷲ کے کرم پر اُمید ہے کہ پچھلے سال کا کفّارہ بنا دے گا۔“ [مسلم، مشکوٰة، ترمذی] 🌴 سیدنا سلمہ بن اکوعؓ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ “رسول اﷲ نے یوم عاشورا کو صبح صبح مدینہ شریف کے آس پاس کی اُن بستیوں میں جن میں انصار صحابہ کرامؓ رہتے تھے یہ اِطلاع بھجوائی کہ جن لوگوں نے ابھی کچھ کھایا پیا نہیں وہ آج کے دن روزہ رکھیں اور جنہوں نے کچھ کھا پی لیا ہے وہ بھی بقیہ دن بھر کچھ نہ کھائیں۔ بلکہ روزہ داروں کی طرح رہیں۔“ [بخاری] 🌴اُمّ المومنین سیّدہ حفصہؓ سے روایت ہے، فرماتی ہیں:  “چار اَعمال ایسے ہیں جن کو رسول اﷲ نے کبھی نہیں چھوڑا۔ یوم عاشورا کا روزہ، عشرہ ذوالحجہ (کے نو روزے) اور ہر ماہ کے تین روزے اور فجر سے پہلے دو رکعتیں (یعنی سُنّتِ فجر...

گھریلو بجٹ کیسا ہونا چاہیے؟*

⚖️💰💰💰💰💰⚖️ **گھ⚖️💰💰💰💰💰⚖️ *گھریلو بجٹ کیسا ہونا چاہیے؟* 📍یہ ایک عمومی مسئلہ ہے، ہر گھر میں ضرورت سے زیادہ اخراجات کی وجہ سے گھریلو مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے.  📍 *گھر کا بجٹ بنانے اور گھر کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے Financial Smartness یعنی معاشی طور پہ دور اندیش ہونے کی ضرورت ہے.*  🪞💮💮🪞💮💮🪞 *بچوں کو Financial Smartness کیسے سکھائیں؟* 📍ایک متوازن گھریلو بجٹ کے لیے ہمیں اپنے بچوں کو معاشی طور پہ دور اندیش بچپن ہی سے بنانا ہے.  انکو چھوٹے چھوٹے کام دے کر، کام کروا کر، صدقہ کی عادت ڈال کر اور ان سے چھوٹے موٹے حساب کتاب کرکے وغیرہ.  *یعنی ہمیں بچوں کو empower کرنا ہے شروع ہی سے*.  📍بچوں کو empower کرنے کا سب سے بڑا فائدہ انکی اعلی تعلیم، شادی یا بیرون ملک روانگی کی صورت میں ہوگا. جب ہمیں بجٹ سے زیادہ پیسے خرچ کرنے کی ضرورت ہوگی. یہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہم بچوں کو بچپن سے *بچت* کی عادت ڈالیں گے.  📍بچوں کی پیسے سے جذباتی وابستگی کی عادت والدین اور اولاد دونوں کے لیے نقصان دہ ہے.  پیسے کی اہمیت اور ضرورت ہمیں اپنے بچوں کو اچھے سے سمجھا...

📣 *شام کے مسنون اذکار*

 🌃☆°☆۔ *اَذْکَارُالْمَسَاء*۔☆°☆🌃    📣 *شام کے مسنون اذکار* 👇🏻   ✍🏻یعنی وہ دعائیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا کرتے تھے،ان دعاؤں کو خود پر لازم کر لیں تاکہ جنات،شیاطین،حاسدین کےشراور ہرفتنے سے حفاظت رہے،اور *"قرب الہٰی"* کا راستہ آسان ہوجائے۔  *ان شاء اللہ تعالی*  🤲🏻 *اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔* 🤲🏻 *بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ*  🌙 *اَللهُ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ ھُوَ اٙلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْم ٌ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗ اِلَّا بِاِذْنِهٖ  یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَا خَلْفَھُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖ  اِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ کُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَا یَؤُدُهٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ ¤* (×1)   الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه زنده اور قائم رہنے والا ہے، اسے نه اونگھ آتی ہے نه نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، کون ہے ...

بیٹوں کی کامیاب اور بابرکت زندگی کے رہنما اصول

 *بیٹوں کی کامیاب اور بابرکت زندگی کے رہنما اصول .* بیٹوں کی تربیت ایک مشکل اور تھکا دینے والا کام ہے۔ اکثر والدین اولاد کی سرکشی کی وجہ سے شدید دکھ اور تکلیف میں بھی مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں *ابن القیم الجوزي رحمہ اللہ* کہتے ہیں: *"بے شک گناہوں میں سے کچھ گناہ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا کفارہ انسان کو اولاد کی طرف سے ملنے والے غم کے سوا کچھ نہیں ہوتا! تو خوشخبری ہے اس کے لیے جو اپنے بیٹوں کی تربیت کا اہتمام اس طریقے پر کرتا ہے جو اللہ سبحانہ و تعالی کی پسند اور رضا کا ہے. اور خوشخبری ہے اس کے لیے جس کے لیے اولاد کی تربیت میں تکلیف اٹھانا اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔ لہذا اگر تم اپنے بیٹوں میں کوئی ایسی بات دیکھو جو تمہیں ان کی تربیت کے معاملہ میں تھکا دیتی ہو تو اپنے رب سے اپنے گناہوں بخشش طلب کرو۔"* *مقاتل بن سلیمان رحمہ اللہ، منصور عباسی خلیفہ* کے پاس آئے. جس دن ان کی خلافت پر بیعت کی گئی تو منصور نے ان سے کہا: "اے مقاتل! مجھے کچھ نصیحت کیجئے۔" تو مقاتل کہنے لگے: "کیا میں تمہیں (اس میں سے) نصیحت کروں جو میں نے دیکھا یا (اس میں سے) جو میں نے سنا؟...

یہ کی نعمت ہے..

 *یہ بھی رزق کی نعمت ہے.. زرا سوچیے*  〰️〰️🪷🍃🪷〰️〰️ *یہ جو آپ لہجوں کو برداشت کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں، کیا یہ رزق نہیں........*❓  کیا یہ نعمت نہیں.......❓ ہر بار جھک کر آپ تعلق بچا لیتے ہیں، یہ کسی غنیمت سے کم تھوڑی ہے....... یہ ایسا رزق ہے جس سے دنیا میں آپ عزت آخرت میں اجر کمائیں گے ۔ *ہم رزق کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں............* ضروریاتِ سے زائد کی خواہش جنم لیتی ہے اور جب وہ خواہش پوری نہ ہو تو ذہنی اذیت میں مبتلا رہنا ہمارا معمول بن جاتا ہے۔ *اس لمحے اپنی ذات کی خوبیوں پہ نظر تو ڈالیں۔* ▪️آپکا صبر....... ▪️آپکی ▪️قربانی...... ▪️آپکا اخلاق..... ▪️آپکا کردار......... ▪️آپکی قناعت...... ▪️دنیا سے بے رغبتی......... ▪️قرآن سے دوستی........ 🌼🌷 *یہ ایسا رزق ہے*.... جس کا فائدہ  تو دوگنا ہے........ آپ جیسا سمجھدار تو کوئی ہو ہی نہیں سکتا.... *کہ آپ دنیا بھی کما رہے ہیں اور مستقبل کے لیے سیونگ بھی کررہے ہیں.......* جن نعمتوں سے محروم رہ کر آپ صبر کررہے ہیں...   ❓🌼کیا اس صبرکی توفیق اس انسان کے پاس موجود ہے جو ان نعمتوں سے مالا مال ہے............ ☘️جو آنسو...
 اَللّٰهُمَّ صَلِّ علىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّد . 🌹🍃🤍 *اللھم باسمک اموت و احیا۔۔* 🌸سوره الملك قبل النوم🌸 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔۔۔ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (1) الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ (2) الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَوَاتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفَاوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ (3) ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ (4) وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْنَاهَا رُجُومًا لِلشَّيَاطِينِ وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ (5) وَلِلَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ (6) إِذَا أُلْقُوا فِيهَا سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا وَهِيَ تَفُورُ (7) تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِ كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ (8) قَالُوا بَلَى قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَ...

جب فرعون دریائے نِیل میں غَرْق ہوگیا

 جب فرعون دریائے نِیل میں غَرْق ہوگیا تو اللہ عَزّوجَلّ نے بنی اِسرائیل کو حکم فرمایا کہ ’’قومِ عَمالِقہ‘‘ سے جنگ کر کے ’’ملکِ شام‘‘کو آزاد کروائیں،چونکہ  یہ قوم نہایت ظالِم  اور جنگ کی ماہِر تھی، اس لئےاُن چھ لاکھ بنی اِسرائیلیوں نے جنگ سے اِنکار کردیا۔ اِس نافرمانی کی یہ سزا ملی کہ وہ 40 سال تک 27 میل (Miles) کے رقبے پر مشتمل ایک میدان میں بھٹکتے رہے، یہ لوگ سامان اُٹھا کر سارا دن چلنے کے بعد رات میں کسی جگہ ٹھہر جاتےاور جب صبْح ہوتی تو وہیں موجود ہوتے جہاں سے چلے تھے۔  اِس جگہ کو ’’میدانِ تِیْہ‘‘ (یعنی بھٹکتے پھرنے کی جگہ) کہا جاتا ہے۔ حضرتِ سیّدُنا موسیٰ عَلیْہ السّلامبھی اِسی میدان میں تشریف فرماتھے۔میدانِ تِیْہ میں ہونے والی عطائیں٭حضرتِ سیّدُنا  موسیٰ عَلیْہ السّلام کی دُعا سے بنی اِسرائیل کے کھانے کے لئے ہفتہ کے دن کے علاوہ روزانہ آسمان سے دو کھانے یعنی  ’’مَنّ‘‘ اور ’’سَلْوٰی‘‘ نازل ہوتے۔ ٭’’کوہِ طُور‘‘  کا ایک سفید پتّھر اُن کے پاس تھا، جب پانی کی حاجت ہوتی تو آپ عَلیْہ السّلام اُس پر اپنی ’’جنتی لاٹھی‘‘ مارتے اور بنی اِسرائیل کے 12 قبیلوں...

*نماز کی اہمیت

 ============== *نماز کی اہمیت پر شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله کا مختصر رسالہ:* ♦️ اسلام کے پانچ ارکان ہیں۔ علماء کا اجماع ہے کہ جو گروہ ان پانچ میں سے کسی ایک رکن کا بھی انکاری ہو جائے تو حاکمِ وقت پر اس گروہ کے ساتھ قتال کرنا واجب ہے جب تک وہ اس رکن کا اقرار نہ کر لیں۔ ♦️ ان پانچ میں سے چار عملی و ظاہری ارکان ہیں (نماز، روزہ، زکوۃ، حج) اور ان چار میں سب سے اہم نماز ہے۔ ♦️ نماز دین کا ستون ہے۔ قیامت کے دن پہلا حساب نماز کا ہو گا۔ نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری وصیت ہے۔ اور شرائعِ اسلامیہ میں سب سے آخر میں نماز کو اٹھایا جائے گا، جو اس بات کی علامت ہو گی کہ دنیا میں اہلِ ایمان ختم ہو چکے ہیں۔ ♦️ اللہ نے قرآن مجید میں متعدد جگہ نیک اعمال کی ابتداء بھی نماز سے کی ہے اور اختتام بھی۔ جیسے سورۃ المومنون کی ابتدائی آیات اور سورۃ المعارج۔ ♦️ قرآن میں کئی جگہ عمومی طور پر نیکی و خیر کا حکم دینے کے بعد بطور خاص نماز کا الگ حکم دیا گیا ہے۔ جیسے سورۃ طہ (١٤)، سورة العنکبوت (٤٥) اور سورة الأنبياء (٧٣). ♦️ نماز کو صرف پڑھنے کا نہیں بلکہ اس پر محافظت یعنی بروقت تمام آداب کا خیال رکھ...

ناک بند رہنے کے اسباب، علامات اور علاج*🪸

 🪸🪸🪸🪸🪸🪸🪸🪸🪸 🪸 *ناک بند رہنے کے اسباب، علامات اور علاج*🪸 سائینس جیسا تکلیف دہ مرض تن درستی اور صحت مندی کو کھا جاتا ہے۔ ہر عمل کا رد عمل پیدا ہونا ایک فطری امر ہے اور فطری اصولوں سے ہم گریزاں تو ہوسکتے ہیں لیکن ان کے اثرات سے بچ نہیں سکتے۔ *ایک پروپیگنڈہ ہم تواتر سے سنتے رہتے ہیں کہ دیسی اور ہومیوادویات کے سائیڈ افیکٹس نہیں ہوتے* جوکہ سراسر فطرت کے منافی بات ہے۔ہر وہ چیز جو اپنے اندر مزاج،خواس اور طبعی اثرات رکھتی ہے وہاپنے اچھے یا برے اثرات بہر صورت مرتب کرتی ہے۔ *عام مشاہدے کی بات ہے کہ اگر کھانا گنجائش سے زیادہ کھالیا جائے حتیٰ کہ پانی بھی ضرورت سے زائد پی لیا جائے تو طبیعت میں گرانی، اکتاہٹ اور بے چینی سی پیدا ہونے لگتی ہے*۔ اس کے برعکس ایک ایسا مرکب جو ادویاتی اصولوں پر تیار کیاگیا ہو،طبعی و طبی خصوصیات کا حامل بھی ہو یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ اپنے اثرات مرتب نہ کرے۔ مفید یا مضر بہر دو صورت وہ دوا لازمی طور پر اپنے اثرات پیدا کرتے ہوئے بدن میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔ لہٰذا ایک بات ذہن نشین کرنے کے لائق ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے اور پیتے ہیں وہ ہمارے جسم پر لازمی طور پر مف...

🥀_*اپنی قدر جانیے اور خود کو

 🥀_*اپنی قدر جانیے اور خود کو دین کے سانچے میں ڈھالیے*_  🥀 لڑکیاں جتنی نازک ہوتی ہیں اس سے کہیں زیادہ مضبوط بھی ہوتی ہیں وہ ہار نہیں مانتی ہیں وہ ہر ممکن کوشش کرتی ہیں خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کی بس تھوڑی سی توجہ اور خلوص میسر آنے پر وہ ایک اجنبی ماحول کو دل سے اپنا کر اپنی تمام ترجیحات اس ماحول کے رنگ میں رنگ جانے پر لگا دیتی ہیں وہ اپنی زندگی میں کئی مواقع پر خود کو ایک بالکل نئے انداز میں پیش کرکے دکھاتی ہیں ہاں وہی لڑکیاں جو بابا کی شہزادی اور ماما کی لاڈلی ہوا کرتی ہیں جن کی آنکھوں کا ایک آنسو بھی والد کے دل پر گرتا ہے جن کی چھوٹی چھوٹی خواہشات پر بھائی جان چھڑکتے ہیں وہی جب سسرال جاتی ہیں تو اپنی خواہشات کو کچل کر شوہر کی خوشنودی کے لیے پیش پیش رہتی ہیں جو ہلکی سی چوٹ پر بھی رویا کرتی تھیں اب بڑے بڑے زخم بھی بڑے صبر سے سہا کرتی ہیں وہی لڑکیاں جب ماں جیسے عظیم رتبے پر فائز ہوتی ہیں تو اپنا آپ بھول جاتی ہیں اپنی تمام قوتیں اپنے بچوں کی ایک مسکان کی خاطر وار دیتی ہیں ہاں لڑکیاں زندگی کے ہر نئے موڑ پر قربانیاں دیتی ہیں لیکن قدر دان بہت کم لوگ ہوتے ہیں لڑکیاں اگر دیندار...

کم تنخواہ, آمدنی پر غم نا کریں

 🍃📍 *اپنی کم تنخواہ, آمدنی پر غم نا کریں ہوسکتا ہے آپکو رزق کے بدلے کچھ اور دے دیدیا گیا ہو*  رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا پھر حسن و جمال دے دیا گیا ہو۔۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت میں عقل و دانش دے دی گئی ہو اور وہ فہم اس کو نرم مزاجی  اور تحمل و حلیمی عطا  دے  ۔۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے  کہ کسی کو رزق کی صورت میں بہترین شخصیت کا حامل شوہر یا بہترین خصائل و اخلاق والی بیوی مل جاے   مہربان کریم دوست  اچھے رشتہ دار یا نیک و صحت مند اولاد مل جائے۔۔۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور  یہ بھی ہو سکتا ہے  کہ اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو۔۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا پاکیزہ دل دے دیا گیا ہو جس سے وہ لوگوں میں محبت اور خوشیاں بانٹتا پھر رہا ہو۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ذہنی سکون دے دیا گیا وہ شخص بھی تو خوش نصیب ہی ہے جس کو ذہنی سکون عطا کیا گیا ہو۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت نیک و سلی...