شادی سے پہلے رابطے نہ رکھے جائیں تو
اگر شادی سے پہلے رابطے نہ رکھے جائیں تو کیسے پتہ چلے گا کہ potential spouse کے ساتھ compatibility ہے بھی یا نہیں؟
پہلے مجھے یہ بتائیں کہ آپ خود پیدا ہو گئے ہیں؟
نہیں تو !
کسی نے تخلیق کیا ؟
جی ہاں !
کس نے ؟
اللہ نے۔
تو آپ کا ہم جنس ( same specie ) جوڑ جسے ( spouse ) کہتے ہیں وہ کس نے پیدا کیا ؟
اللہ نے ؟
تو جب آپ کو اللہ نے پیدا کیا ہے ، آپ کے spouse کو اللہ نے پیدا کیا ہے ، تو آپ دونوں کے درمیان compatibility بھی آسمانوں سے ہی آئے گی نہ
وہ بھی تو اللہ نے ہی پیدا کرنی ہے
جب جوڑ اس نے بنائے ہیں تو اسے جوڑے رکھنے کا اہتمام بھی اسی نے کرنا ہے ۔
میں کہہ ری ہوں یہ ؟
نہیں تو !!!
کوئی relationship expert کہہ را ہے ؟
نہیں تو !!!
پھر کون کہہ را ہے ؟
وہی جس کی تخلیق ہیں آپ۔
الا یعلم من خلق
وہی نہ جانے جس نے پیدا کیا ہے
ریلشن شپ expert کی بات کا اعتبار ہے __ اللہ کی بات کا اعتبار نہیں ہے ؟
وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْۤا اِلَیْهَا وَ جَعَلَ بَیْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَّ رَحْمَةًؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ
اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے تاکہ تم ان کی طرف آرام پاؤ اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھی۔ بے شک ا س میں غوروفکر کرنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں ۔
وہ کہتا ہے میں نے بنائے ہیں یہ رشتے ، یہ جوڑے
اور ان کے درمیان مودت اور رحمت بھی میں نے رکھنی ہے۔
نہ آپ ان سب چیزوں کے خالق ہیں ، نہ ہی ان کے درمیان مودت اور رحمت کے رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار رکھتے ہیں ۔
اور اگر اللہ نے اس رشتے سے کوئی آزمائش آپ کے لیے لکھ رکھی ہے تو وہ تو آپ تک پہنچ کے ہی رہنی ہے پھر چاہے دس سال کا تعلق قائم کریں نکاح کے بغیر یا پھر بیس سال کا ___ ایسا کرنا بے سود رہے گا۔
مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍۢ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا فِىٓ أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِى كِتَـٰبٍۢ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَآ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌۭ
نہیں پہنچتی کوئی مصیبت زمین میں اور نہ تمہاری جانوں میں مگر وہ ایک کتاب میں ہے جو تمہاری پیدائش سے قبل لکھ دی گئی اور ایسا کرنا اللہ کو بے شک بہت آسان تھا۔
اگر نکاح سے قبل dating کرنے سے شادیاں بچا کرتیں تو پھر میڈیا انڈسٹری میں آئے روز اتنی divorces کیوں سامنے آتیں ؟
یہ سب انسان کو حرام میں ملوث کرنے کے وساوس ہیں شیطان کی طرف سے ، کسی بہانے سے ہی سہی اللہ کے بندوں کو اللہ کی نافرمانی میں ملوث کرنے کی چالیں ہیں اور بس !!!
ورنہ آزمائشیں کب compatibility دیکھ کر آتی ہیں ، یہ تو بس اللہ کے اذن سے آیا کرتی ہیں ۔
’’مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ۔
اور جہاں تک جاننے کی بات ہے تو جانتے تو آپ یہ بھی نہیں ہیں کہ آپ کی لوح محفوظ میں کتنی زندگی لکھی ہے
کیا اسے جاننے کی کوشش کرتے ہیں؟
نہیں نہ !!!
کیونکہ اختیار ہی نہیں ہے جاننے پر۔
مگر پھر بھی ہر رات کو اللہ تعالی سے حسن ظن رکھ کر سوتے ہیں نہ کہ صبح دیکھنی نصیب ہو گی ، ایک دفعہ پھر سے اپنے گناہوں پر تائب ہونے کی مہلت ملے گی ، کچھ نیکیاں رب تعالی کرنے کی توفیق عطا فرمائیں گے۔
اسی طرح جو رشتہ جڑنے والا ہے اللہ کے اذن سے ، اس میں compatibility بھی اللہ تعالی نے ہی عطا کرنی ہے ، تو جو قادر ہے دینے پر اسی سے مانگتے ہیں یا الٹا شیطان کے پیروکار بن کر حرام تعلقات قائم کرتے ہیں، اللہ کی نافرمانی کرتے ہیں اور اسے ہی ناراض کر لیتے ہیں ؟؟؟
ہمارے پاس کئی راستے تھے لیکن ہم،
خدا کی سمت چلے تو قرار تک پہنچے۔
( مالا راجپوت )
اور پھر نشانیاں تو عقل رکھنے والوں کے لیے ہیں نہ کہ مغربی تہذیب کی اندھی تقلید کرنے والوں کے لیے۔
~ لائبہ🖤
تبصرے