اشاعتیں

اللہ تعالیٰ پر یقین کامل Our promise لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اللہ تعالیٰ پر یقین کامل

 ✨🍧✨🍦✨🍧✨ *ہمارے آئیس کریم.... کے وعدے* ☀️ایک طرف چلچلاتی دھوپ تھی دوسری طرف بلبلاتی ہوئ  ڈیڑھ سالہ پوتی علیشا،جو شدید ترین غصے کا اظہار فرما رہی تھیں،کہ کار میں رکھے سودے میں سے واتر میلن ابھی کے ابھی اوپن کر کے کیوں نہیں دیا جاسکتا۔۔۔ 🌸سمجھنے کی عمر ہو بھی تو ان کا ایسا موڈ نہیں لگ رہا تھا تو سمجھانے میں وقت نہیں گنوایا کہ بیٹا دنیا ایک آزمائش کی جگہ ہے ہم پکنک پر نہیں آئے ہوئے کہ اتنا بڑا تربوز گروسری سٹور کے پارکنگ لاٹ میں آپ کے آنر میں ذبح کرنے کا بکھیڑا پھیلایا جائے ۔ 🌸سیٹ بیلٹ میں جکڑنے کو راضی نہیں تھیں،کیسے بھی کر کے ان کو فکس کیا کار گھر کی جانب روانہ ہوئ ساتھ ان کو  بہلایا بھی بہت کہ یہ والا پیکٹ کھول لو اس سے کھیل لو مگر ہر مشورے پر غم و غصے کے ساتھ احتجاج کا لیول بڑھتا ہی جا رہا تھا جو ان کی اماں کے کنٹرول سے بھی باہر جا رہا تھا، 🪄کہ اچانک دادا نے ایک پاسورڈ ادا فرمایا  *🍧آئسکریم*۔۔۔۔  ہمم معمہ فوری طور پر مذاکرات کی میز پر آگیا، مزاحمت اور گولہ باری فوری بند کردی گئ البتہ تیور اب بھی خطرناک رکھے گئے،اتنے میں وہ دکان آگئ جہاں سے آئس کریم کی دس...