*ڈپریشن کا علاج ذکر الہی سے
⛱🔴🎊🎀🎊🔴⛱
*ڈپریشن سیریز*
*ڈپریشن کا علاج ذکر الہی سے*
♾♾🌟♾♾
👈 *یہ دنیا ایک آزمائش کا گھر ہے ہر روز ہمیں ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمیشہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو صبر اور ذکر کے ذریعے مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں* جبکہ کچھ لوگ مسائل کو سر پر سوار کر کے صرف فکر ہی کرتے رہتے ہیں اور ذکر سے غافل ہو جاتے ہیں.
*👈مشکلات میں ہر انسان ہی پریشان ہو جاتا ہے یہ نارمل ہے* لیکن مومن فکر کا مقابلہ ذکر سے کرتا ہے اور اللہ رب العزت اسے بہت جلد تھام لیتا ہے
👈 *انسان جس سے محبت کرتا ہے ہے مشکل میں اسی کو پکارتا ہے ہماری ہر پریشانی کا حل اللہ کے پاس ہے لہذا دکھ میں اللہ کو یاد کریں* اللہ کی یاد روح کو تازہ کر دیتی ہے اللہ کا ذکر بہت بڑی چیز ہے آپ کی تمام مشکلات سے بڑا ہے اللہ کا ذکر جب تکلیف بڑھ جائے تو ذکر بہت بڑھا دیں.
👈جب آپ اللہ کا ذکر کریں تو اس وقت آپ کو یقین ہو کہ اللہ میرے ساتھ ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا
👈 *کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم بالکل تنہا رہ جاتے ہیں ہر رشتہ ساتھ چھوڑ دیتا ہے اس وقت ہم سوچتے ہیں کہ میرے ساتھ کوئی standنہیں کرتا سب نے مجھے چھوڑ دیا ہے مگر یاد رکھیں آپ جب بھی اللہ کو پکاریں گی اسے اپنے بہت قریب پائیں گی آپ کے ساتھ رب العالمين ہو تو دوسرے کسی ساتھ کی کیا حیثیت ⁉*
*👈پریشانی میں شیطان مزید وسوسے ڈالتا ہے کہ سب نے تمہیں چھوڑ دیا ہے اب تو مشکل سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں* اور جو وہ ہمیں مایوس کر کے ہمارے اوپر فکر کو غالب کر دیتا ہے لیکن فکر کے لمحات میں خود کو ذکر کی طاقت سے ڈپریشن سے نکال کر امید کی طرف لے کر جانا ہے.
*👈حالات ہمیشہ ذکر سے بدلتے ہیں ذکر کرنے والا جم جاتا ہے اسے معلوم ہے کہ عزت اور ذلت خیر اور شر سب اللہ کی طرف سے ہے کوئی میرا ساتھ دے یا نہ دےاللہ میرے ساتھ ہے.*
*👈ذکر انسان کی حفاظت کرتا ہے* اس طرح کہ جیسے انسان مضبوط قلعے کے اندر بند ہو گیا ہے.
👈 *اگر ایمانی طاقت کم ہونے لگے تو فوراً ذکر کی طرف پلٹیں* گناہ دل پر برے اثرات چھوڑتے ہیں لہذا کثرت سے استغفار کریں.
👈انسان اپنے سکون اور اطمینان کے لیے ہر طرح کی سہولیات کو حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اچھے لباس کھانے کا انتخاب کرتا ہے سیرو تفریح کے لیے جاتا ہے تاکہ اسے خوشی ملے مگر یہ سب چیزیں انسان کو وقتی خوشی تو دے سکتی ہیں مگر حقیقی سکون اللہ کے ذکر میں ہے.
👈اگر آپ کے پاس ذکر کی لذت ہے *تو دنیا کی بڑی سے بڑی مصیبت بھی آپ کو پریشان نہیں کر سکتی.*
*👈آپ کو جتنی زیادہ فکر ہے اتنا ہی زیادہ ذکر کریں* دونوں میں سے جو بھی بڑھے گی وہی غالب آۓ گی.
*👈اگر آپ اللہ سے محبت کرنے والی ہیں اور ایمان کی حلاوت محسوس کرنے والی ہیں تو بڑی سے بڑی آزمائش میں آپ ذکر کی طاقت سے یوں گزر جائیں گی کہ آپ کے مخالفین بھی حیران رہ جائیں گے کہ یہ سب کیسے ممکن ہوا. ⁉*
👈مسنون اذکار یاد کریں یا کتاب خرید کر رکھیں اور اپنی دعاؤں میں شامل کریں
⛱🔴🎊🎀🎊🔴⛱
تبصرے