🥀_*اپنی قدر جانیے اور خود کو
🥀_*اپنی قدر جانیے اور خود کو دین کے سانچے میں ڈھالیے*_ 🥀
لڑکیاں جتنی نازک ہوتی ہیں اس سے کہیں زیادہ مضبوط بھی ہوتی ہیں وہ ہار نہیں مانتی ہیں وہ ہر ممکن کوشش کرتی ہیں خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کی بس تھوڑی سی توجہ اور خلوص میسر آنے پر وہ ایک اجنبی ماحول کو دل سے اپنا کر اپنی تمام ترجیحات اس ماحول کے رنگ میں رنگ جانے پر لگا دیتی ہیں
وہ اپنی زندگی میں کئی مواقع پر خود کو ایک بالکل نئے انداز میں پیش کرکے دکھاتی ہیں
ہاں وہی لڑکیاں جو بابا کی شہزادی اور ماما کی لاڈلی ہوا کرتی ہیں جن کی آنکھوں کا ایک آنسو بھی والد کے دل پر گرتا ہے جن کی چھوٹی چھوٹی خواہشات پر بھائی جان چھڑکتے ہیں
وہی جب سسرال جاتی ہیں تو اپنی خواہشات کو کچل کر شوہر کی خوشنودی کے لیے پیش پیش رہتی ہیں جو ہلکی سی چوٹ پر بھی رویا کرتی تھیں اب بڑے بڑے زخم بھی بڑے صبر سے سہا کرتی ہیں
وہی لڑکیاں جب ماں جیسے عظیم رتبے پر فائز ہوتی ہیں تو اپنا آپ بھول جاتی ہیں اپنی تمام قوتیں اپنے بچوں کی ایک مسکان کی خاطر وار دیتی ہیں
ہاں لڑکیاں زندگی کے ہر نئے موڑ پر قربانیاں دیتی ہیں لیکن قدر دان بہت کم لوگ ہوتے ہیں لڑکیاں اگر دیندار ہوں تو سونے پر سہاگہ وہ ہر معاملے میں دین کے مطابق قدم بڑھاتی ہیں اور اللہ کی رضا اور مدد ہر وقت انہیں حاصل ہوجاتی ہے ان کو اس خدمت کے بدلے ہر قدم پر نیکیاں ملتی ہیں
🌹
تبصرے