ایسی باتیں جو زندگی کے متعلق آپ کے افکارو نظریات تبدیل کر دیں*
*ایسی باتیں جو زندگی کے متعلق آپ کے افکارو نظریات تبدیل کر دیں* امام ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللّٰہ کا قول ہے، وہ فرماتے ہیں: واقعات و حوادث کو اتنی اہمیت دو جس کے وہ مستحق ہوں۔ لوگوں کی نگاہوں میں اپنی قدر و قیمت تلاش مت کرو بلکہ اپنے ضمیر سے اپنی قدر و قیمت معلوم کرو۔ اگر ضمیر پرسکون ہو تو مقام و مرتبہ خود ہی بلند ہوجاتا ہے۔ اگر تم اپنے آپ کو پہچان جاؤ گے تو لوگوں کے تمھارے متعلق تبصرے تمھیں پریشان نہیں کریں گے۔۔ دنیا کی فکر نہ کرو کیونکہ وہ اللہ کے اختیار میں ہے، نہ رزق کے متعلق پریشانی لو کیونکہ رزق اللہ کے ذمے ہے اور مستقبل کے بارے میں متفکر ہونا بھی چھوڑ دو کیونکہ مستقبل اللہ کے ہاتھ میں ہے۔۔ تمھیں صرف ایک ہی فکر دامن گیر ہونی چاہیے کہ اللہ کیسے راضی ہوتا ہے کیونکہ اگر تم نے اللہ کو راضی کرلیا تو وہ تم سے راضی ہوجائے گا، تمھیں خوش کردے گا، تمھارے لیے کافی ہو جائے گا اور تمھیں بے نیازی کی دولت سے مالا مال کردے گا۔۔ اگر دکھوں بھری زندگی نے تمھارے دل کو خون کے آنسو رلا رکھا ہے تو مایوسی کا شکار مت ہو بلکہ اللہ سے دعا کرو کہ اے اللہ! مجھے دنیا و آخرت میں بہترین عوض عطا فرما۔۔ پریشا...