*مائیں وقت کیسے مینج کریں⁉️

 🪶🌹🪶🌹🪶🌹🪶


 *مائیں وقت کیسے مینج کریں⁉️* 


♾️♾️🪶♾️♾️


👈ہر ماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ نظم و ضبط کا حامل ہو لیکن بچوں کو مینج کرنے سے پہلے ہمیں اپنی زندگی کو منظم کرنا پڑے گا.


 *ہم کہتے ہیں کہ کیونکہ میں تو ماں ہوں اور مجھے بہت زیادہ کام ہیں میں بد نظمی کا شکار ہو سکتی ہوں بچے کو ہر کام طریقے سے کرنا چاہیے  لیکن یاد رکھیں کہ جس طرح ہماری زندگی میں بہت زیادہ چیلنجز ہیں اس طرح بچے کی عمر کے لحاظ سے اس کو بھی مسائل کا سامنا ہے.* 


🌷آپ کے بچے میں تب نظم و ضبط آۓ گا *جب آپ کی زندگی میں ڈسپلن ہو گا.* 


⭐جب آپ بچوں کو *ڈسپلن کریں تو ایسا طریقہ اختیار کریں جس سے آپ کا اور بچوں کا تعلق خراب نہ ہو* لمبے لمبے لیکچر دینے کی بجائے سمارٹ ورک کریں. مثلا اگر بچہ فاسٹ فوڈ مانگ رہا ہے اور آپ اجازت نہیں دینا چاہتے تو لیکچر دینے کی بجائے آپ یوں کہیں


 *کہ پہلے کھانا کھا لیں پھر اس کے بعد فاسٹ فوڈ جب اس کا پیٹ بھر جائے گا تو فاسٹ فوڈ کہیں پیچھے رہ جائے گا* 


🌹اگر بچہ گیم مانگ رہا ہے اور آپ اسے پڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کو اصول بنانا پڑے گا کہ پہلے پڑھائی اس کے بعد گیم اور وہ بھی ٹائم کے ساتھ *کبھی بھی ٹائم ویسٹر کو پہلے نہیں آنے دینا.* 


🪶 *جب آپ بہت زیادہ چیلنجز سے نمٹ رہے ہوتے ہیں بچوں کو دیکھنا گھر کو مینج کرنا باہر کے کام کرنا تو آپ کو سمجھ نہیں آتی کہ بچوں کو کیا کروانا ہے* کیا پڑھانا ہے جب آپ خود بھی تھک جاتی ہیں تو آپ کہتی ہیں کہ تم موبائل دیکھ لو تم کھلونوں سے کھیلو ان سب مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ آپ کے پاس ایک روڈ میپ ہونا چاہیے کہ بچے کو کس وقت پر کیا کروانا ہے ہر روز کتنا پڑھانا ہے. ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی دن پڑھایا کس دن نہیں کبھی ایک کام شروع کروا دیا کبھی دوسرا *آپ ایک شیڈول بنا کر اپنے پاس رکھیں جس میں بچے کی ساری روٹین لکھی ہو اور پھر اس کے مطابق عمل کریں.* 


🍁 *ہم خود کو مینج نہیں کر رہے ہوتے اور الزام دوسروں کو دینے لگتے ہیں* کہ میرے شوہر بہت سست ہیں یا میرے سسرال کی وجہ سے بہت مسائل ہیں.


🌷بچہ غیر اہم کاموں میں دلچسپی لے رہا ہے اور اہم کام چھوڑ رہا ہے تو آپ پہلے اس سے اہم کام کروائیں گی یوں غیر اہم خودبخود کم ہوتے جائیں گے. 


⭐ *آپ خود کو منظم کریں آپ کے مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے.* ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے آس پاس سب لوگ بدل جائیں لیکن سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ تبدیلی کا آغاز آپ کی اپنی ذات سے شروع ہو.


🪶🌹🪶🌹🪶🌹🪶

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جوڑوں کا درد 5 اقسام Arthritis: Joint pain, 5 types and treatment*