🥀 _*خوشگوار ازدواجی زندگی اور نسخے نبویﷺ*_ 🥀


✦ نبیﷺ امی عائشہؓ کی ران پر سر مبارک رکھ کر سو جایا کرتے تھے


(بخاری:334  سنن نسائی:338) 



✦  نبیﷺ گھر کے کام کاج میں اپنی بیویوں کا 

ھاتھ بٹاتے تھے



(بخاری:676)



✦ نبیﷺ اپنی بیویوں کی کڑوی کسیلی باتیں اور طرز عمل خندہ پیشانی سے برداشت کرتےتھے



بخاری2581) 



✦  نبیﷺ امی عائشہؓ کو پیار سے عائش سے پکارتے تھے 



(بخاری:3768) 



✦ نبیﷺ اپنی بیویوں کی بیماری میں بیمار پرسی

کرتے تھے



(بخاری:4141) 



✦ ایک مرتبہ ایک سفر میں آپﷺ کی بیویاں بھی آپ کے ہمراہ تھیں حدی خوان اونٹوں کو تیز تیز ہانکنے لگا تو آپ نے اسے حکم دیا آہستہ چلو آبگینے/شیشے ٹوٹنے نہ پائیں گویا آپﷺ نے عورتوں کی نرمی کے لیے آبگینے کا استعارہ استعمال کیا



(بخاری:6149, 6161, 6210, 6211) 



✦ نبیﷺ جب گھر تشریف لاتے تو سب سے پہلے مسواک کرتے تاکہ بیوی کے لیۓ باعث طہارت ہو


(مسلم:591) 



✦ برتن میں جس جگہ امی عائشہؓ ہونٹ لگا کر پانی پیتیں آپﷺ بھی اسی جگہ ہونٹ مبارک لگا کر پانی پیتے



(مسلم:692) 



✦ ایک مرتبہ عید کے دن نبیﷺ نے امی عائشہؓ کا دل بہلانے کے لیۓ اپنے جسم مبارک کے پردہ کی اوٹ سے حبشیوں کے کرتب (نیزہ بازی وغیرہ) دکھاۓ



(مسلم:2064 , 2066) 



✦ نبیﷺ نے کسی کھانے میں کبھی عیب نہیں نکالا



(مسلم:5380) 



✦ نبیﷺ نے کسی بیوی یا خادم کو کبھی نہیں مارا



(مسلم:6050 ابن ماجہ:1984)


 

✦ نبیﷺ امی خدیجہؓ کی وفات کے بعد بھی ان کی بزرگ سہیلیوں سے حسنِ سلوک فرماتے اور ان کو تحائف بھجواتے



(ترمذی:2017) 



✦ نبیﷺ نے تفنن طبع کے لیۓ زندگی میں دو مرتبہ امی عائشہؓ سے دوڑ لگائی پہلی مرتبہ امی عائشہؓ جیت گئیں اور دوسری مرتبہ آپﷺ جیت گئے جب آپﷺ دوسری بار جیت گئے تو آپﷺ نے فرمایا عائشہ حساب برابر ہو گیا


(ابوداؤد:2578 )



✦ جب نبیﷺ دنیا سے تشریف لے جا رہے تھے اس وقت آپ کا سر مبارک امی عائشہؓ کی گود میں تھا


(بخاری:2741 مسلم:4231) 



✦ نبیﷺ نے فرمایا بیوی بچوں پر خرچ کرنا بھی باعث ثواب ہے

(بخاری:55)


 

✦ بیوی کے منہ میں کھانے کا لقمہ ڈالنا بھی باعث ثواب ہے

(بخاری:56) 



✦ نبیﷺ اس بات کو پسند فرماتے کہ مومن اپنی بیوی کے ساتھ ہنسے اور کھیل کود کرے

(بخاری:6387)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جوڑوں کا درد 5 اقسام Arthritis: Joint pain, 5 types and treatment*