نیل پالش اور عمدہ سوچ* 🥀
*🥀نیل پالش اور عمدہ سوچ* 🥀
=============
پانچ وقت کی نماز ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے، اس کے لیے وضو شرط ہے، اگر وضو کے اعضاء کا معمولی حصہ بھی خشک رہ جاتا ہے تو وضو نہیں ہو گا، نیل پالش میں ناخن پر تہہ جم جاتی اور ناخنوں تک وضو کا پانی نہیں پہنچتا، اس لیے وضو بھی نہیں ہوتا جو نماز کے لیے ضروری ہے، اس کے بغیر بالاتفاق نماز نہیں ہوتی، اس کے برعکس مہندی جذب ہو جاتی ہے، اس کی تہہ نہیں جمتی۔ اس بارے ایک بنت حوا کی یہ ایک بہترین تحریر ضرور پڑھیے۔
ہاں جو لڑکیاں نماز قضا ہو جانے کے ڈر سے کبھی نیل پالش نہیں لگاتی، "وہی اسلام کی اصل شہزادیاں ہیں"۔
اک بار مجھے پتا چلا کہ یہ حرام ہے، اس سے وضو نہیں ہوتا، اس سے نماز نہیں ہوتی تب مجھے اس نیل پالش سے بہت گھن آئی، میرے دل میں اک بات کونڈی مار کر بیٹھ گئی کہ اگر میرے ہاتھوں پہ نیل پالش ہو، میری سانسیں اکھڑ جائیں تو کیا پتا میری نیل پالش ہی نا اترے، میرے ناخن جو میرے ساتھ جائیں گے، ویسے نا ہوں جیسے مجھے میرے مولا کریم نے دنیا میں دے کر بھیجا، تب سے میں نے کبھی نیل پالش نہیں لگائی۔ (الحمدللّٰه کثیرا)
ایسا نہیں کہ میرے پاس نہیں ہے، بلکہ میرے پاس تبرینڈڈ نیل پالش تھی سب پھینک دی۔ (الحمدللّٰه) مجھے اپنے ناخن سفید پیارے لگتے کیونکہ میں اکثر سوچتی ہوں اگر رنگین ناخن پیارے ہوتے تو اللّٰه جی آنکھوں کو رنگ برنگا کر سکتا ہے، اس کے لیے کچھ مشکل نہیں تھا۔ ناخن اس طریقے سے رنگنا جو میرے اللّٰه کو ناپسند طریقہ ہے، وہ مجھے بھی ناپسند۔ (الحمدللّٰه) کیا آپ کو بھی ہے؟
*اپنا جائزہ لیجیئے🙏*
تبصرے