*ہماری نیندیں*
*ہماری نیندیں*
💠 ہماری زندگی کا ایک تہائی حصہ نیند پر منحصر ہےایک صحت مند انسان کو کم ازکم آٹھ سے نو گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے نیند میں کمی ہوتی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ جسم میں خرابیاں پیدا ہونے لگتی ہیں
💠 جیسے ہی شام ہوتی ہے جسم کے اندر تبدیلیاں شروع ہو جاتی ہیں کیوں کہ اللہ تعالی نے جسم کے اندر ایک ردم رکھا ہے ایک ریسرچ ورک کے مطابق جسم کو روز 34 گیگابائٹس کی انفارمیشن ہوتی ہے جس پر دماغ رات کو پراسیس کرتا ہے باڈی اورگنز کو نئے سرے سے تیار کرتا ہے
💠 اگر نیند نہیں لیں گے تو یہ کام رک جاے گا ایک سلیپ سائیکل 90 منٹ سے ایک سو دس منٹ تک کا ہوتا ہےجس کے تین فیز ہوتے ہیں
💠 فیز ون میں ہلکی نیند ہوتی ہے جسے عمومی زبان میں کچی نیند بھی کہا جاتا ہے
💠 فیز ٹو میں تھوڑی گہری نیند ہوتی ہے جسے
*non Rapid eye movement Second Phase* کہتے ہیں
💠 فیز تھری میں پکی نیند ہوتی ہے جس میں اردگرد کی خبر نہیں رہتی جسے مرنے سے تشبیہ دی جاتی ہے اس گہری نیند کے دوران ہمارا دماغ کام شروع کرتا ہے اگر نیند نہ لی جائے تو یہ کام رک جاتا ہے
💠 دن بھر میں جسم کے سیلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں رات میں دماغ ان سیلز کو نئے سرے سے جوڑتا اور بناتا ہے اور یہ سب نیند کے دوران ہوتا ہے
💠 جسم سے ایسے ہارمونز ریلیز ہوتے ہیں جو ڈپریشن اور اینگزائٹی سے بچاتے ہیں
صحت مند نیند لینے سے نہ صرف جسم کا وزن مینٹین ہوتا ہے بلکہ بھوک بھی مناسب مقدار میں لگتی ہے تو کھانا بھی صحت مند کھاتے ہیں ہر وقت کھانے کی طلب نہیں رہتی اور فریش رہتے ہیں
💠 اللہ تعالی نے بڑا مناسب وقت بتا دیا ہے کہ عشاء کی نماز کے فورا بعد سو جائیں تو فجر تک یہ سائیکل مکمل ہو جاتا ہے
💠 دوسری صورت میں نیند پوری نہ کرنے سے انسان بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے اور یہ بیماری باہر سے نہیں آتی نیند پوری نہ لینے کے وجہ سے دماغ ہی ان بیماریوں کو بنانا شروع کر دیتا ہے اور *آرگنز پر اٹیک* کرنا شروع کر دیتا ہے نیند دماغ کو ایگزاسٹ ہونے سے بچاتی ہے
💠 صحت مند جسم اور مناسب وزن کے لئے صحت مند نیند لینا بہت ضروری ہے
یاداشت کو لمبے عرصے تک صحیح رکھنے کے لیے بھی صحت مند نیندلینا اہم ہے
لہذا اپنی نیند کی کوالٹی اور کوانٹٹی کو بہتر بنائیں
💠 بہت سی وجوہات ہیں جو وقت پر سونے نہیں دیتیں پڑھائی کی ٹینشن، سوشل میڈیا،لیٹ ڈنرٹائم، چائے یا کافی لینا، فنکشن اور پارٹیز وغیرہ
💠 ایک ٹائم ٹیبل بنائیں جس کے مطابق اپنے سارے کام مینیج کریں رات کو مت پڑھیں وہ میموری میں نہیں جاے گا
💠 سوشل میڈیا مت استعمال کریں سکرین میں سے ایک بلو لائٹ نکلتی ہے جو آنکھ کے ذریعے جسم کے اندر داخل ہوتی ہے اور ایک ھارمون جس کو *میلاٹونن* کہتے ہیں (جو سونے میں مدد کر تاہے) یہ لائٹ *میلاٹونن* کو *بریک* کر دیتی ہے جس کی وجہ سے نیند نہیں آتی
💠 میلاٹونن ہارمون کی میڈیسن بھی ملتی ہے اور یہ سورج کی روشنی سے بھی حاصل ہوتا ہے سونے کے لئے کبھی بھی سلیپنگ پلز نہ لیں
ویکنڈ اور ویک ڈے سلیپ میں زیادہ فرق نہ رکھیں
💠 صحت مند موڈ اور صحت مند جسم کے لیے رات کو جلدی سوئیں، عشاء کی نماز کے ساتھ ہی سونے کے اذکار اور دعائیں پڑھیں،لیٹ جائیں اوردماغ کو ریلیکس کر دیں نیند خود بخود آجائے گی
💠 *اپنی روٹین کو بہترین بنانے کے لئے گروپ سے جڑے رہیں*
تبصرے