*ہم ساٹھ سالوں میں

 ➖✨💕❣️💞✨➖

*ہم ساٹھ سالوں میں۔۔۔*

       ➖✨💕❣️💞✨➖


*اپنا زیور.. اپنا گھر... اپنے بچے... ا*

 ہر عورت کو بہت عزیز ہوتے ہیں.


💎مجھے بھی اور بہت ساری چیزوں کے ساتھ ساتھ یہ تینوں چیزیں انتہائی عزیز رہیں۔


💸 *مجھے یاد ہے کہ ہماری شادی کے پانچ سال کے بعد بنک نے گھر کا لون دیا*

*لیکن وہ اتنا کم تھا کہ اس میں گھر نہیں بن سکتا تھا 

*تو میں نے اپنا زیور بیچ دیا-*


💍 _جب  بچوں کی شادیاں ہوئیں تو.. جو زیور باقی بچا تھا اس میں سے کچھ اپنے پاس رکھا   باقی  بچوں میں بانٹ دیا_

 

🕰️ زندگی کا بہت سارا وقت کمیٹیاں ڈالنے میں اور جوڑ توڑ کرنے میں گزارنے کے بعد جب دونوں بچے تعلیم مکمل کر کے پاکستان آ گئے تو ہماری زندگی بھی ایک ڈھب پہ آ گئی۔

 

⛱️ *اب بچوں نے ضد لگا لی کہ اپنے پنڈی والی  سرکاری رہائش گاہ  میں تب شفٹ ہونا جب امی، ابو بھی ساتھ آئیں گے* 

 🏡 *ایک سال گزر چکا تھا گھر الاٹ ہوئے، ہوئے.. لیکن ہمارے نہ جانے کی وجہ سے شفٹنگ کا معاملہ ابھی تک  لٹکا ہوا تھا* 

اب آخر کار سرگودھا چھوڑا اور بچوں کے ساتھ پنڈی شفٹ ہو گئے.... یعنی... 


♦️ _زیور دیا،   اپنا  گھر بنانے کیلئے_ 

♥️_اپنا گھر دیا،. بچوں کا گھر بنانے کیلئے_ 


📍 *مطلب.... سب سے زیادہ عزیز بچے ہوئے* 


〽️ تو اب وہ سارے والدین یا لوگ جو میری طرح

Me & sixty 

کے دور میں داخل ہورہے ہیں وہ سب میرے مخاطب ہیں


       ➖✨💕❣️💞✨➖

👈 *دیکھیں..... زندگی کا ایک بڑا حصہ آپ نے اپنی اولادوں کیلئے جدوجہد میں گزارا ہے*

*آپ پہ ابھی بھی آپ کے  بچوں کا حق ہے.. لیکن  آپکی  اپنی ذات کا بھی حق ہے... وہ کیسے؟؟* 


👈 *آپ کے  بچوں کا اب آپ  پہ یہ حق ہے کہ آپ  اپنی صحت، خوراک، آرام ، ورزش، دوائی وغیرہ کا خود خیال رکھیں*


🤌 _تا کہ آپ  اپنے بچوں کو کسی امتحان میں نہیں ڈالیں، آپ ان کے محتاج نہ ہوں.. آپ ان کیلئے جنت بھی ہیں... آپ ان کیلئے دوزخ بھی ہیں_


👈 *آپ ماں، باپ ، اپنی اولاد کیلئے گرمی، سردی، تنگی، ترشی برداشت کر سکتے ہیں... لیکن آپ کے  بچے یہ سب کچھ اپنے بچوں کیلئے برداشت کر سکتے ہیں... لیکن آپ کے لئے نہیں* 


تو ان کی زندگیوں کو آسان اور پرسکون بنانے کیلئے 


       ➖✨💕❣️💞✨➖

1):  *اپنی صحت کا دھیان رکھیں*


2): *مثبت سوچیں..* ضروری نہیں کہ اگر بچے کسی ٹائم آپ کو توجہ نہیں دے پارہے تو وہ آپ کو جان بوجھ کے نظر انداز کررہے ہوں.. ہو سکتا ہے وہ اپنی کسی پریشانی میں ہوں


3): *اپنی ذات کو اپنے بچوں کیلئے فائدہ مند بنائیں..* کبھی کچھ پکا کر، کبھی کچھ بنا کر، کبھی کچھ سلائی، کبھی کچھ نٹنگ وغیرہ... لیکن اپنے آپ پہ بوجھ نہیں لینا.. جو آپ آسانی سے کر سکیں.. 


4: *بچوں کیلئے بہت دعائیں کیا کریں..* ان سے آپ کے اپنے دل کو بھی سکون ملے گا اور بچوں کو بھی کامیابیاں ملیں گی 


5): *اللہ سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں* 


6): *عبادت کیلئے زیادہ  وقت رکھیں* 


7): *بچوں کے  بچوں کے ساتھ کافی وقت گزاریں..* ان کے ساتھ بالکل بچوں جیسے بن کے کھیلیں 

8):  *اپنے جیون ساتھی کی باتوں کا بالکل بھی  برا مت منائیں* انہوں نے بھی ایک لمبی مشقت بھری زندگی گزاری ہے.. کچھ ٹائم ضرور ان کے ساتھ گزاریں.. ہو سکے تو مل کے واک کرنے جایا کریں


اور سب سے اہم یہ کہ 


🤍 *اپنے آپ کو بہت صاف رکھیں... اچھی  خوشبو  لگائیں..اچھا اور معیاری  ہئر کلر لگائیں چاہے مہنگا ملے*


💚اگر خاتون ہیں تو *میک اپ کی چیزیں بے شک تھوڑی لیں لیکن معیاری لیں*

اچھا موئسچرائزر، اچھی لپ اسٹک، کوئی بی بی کریم یا اچھی بیس (فاؤنڈیشن) اپنے بکس میں رکھیں..

💙 *اب آپ میڈیکیٹد جوتے لیا کریں..* فنکشنز وغیرہ کیلئے الگ جوتے ساتھ رکھیں.. فنکشن کے بعد اتار دیں

❤️زیادہ نہیں تو *ایک دو مہینوں میں لازمی ایک چکر پارلر کا لگائیں.... خواتین سے ملیں..* دنیا میں ہر بندے کو  کوئی نہ کوئی پریشانی ہوتی ہے

جب آپ لوگوں سے ملیں گی تو آپ کو پتہ چلے گا 


❣️ *دنیا میں کتنے غم ہیں*

     *میرے غم کتنے کم ہیں*


💛 *اپنے آپ پہ خرچ کرنے سے بالکل مت گھبرائیں..* آپ نے کافی وقت، دولت، محنت اپنے بچوں پہ صرف کیا ہے


🧡 *اب اپنی ذات پہ خرچ کرتے ہوئے بالکل گلٹ کا شکار مت ہوں..* یہ آپکی خوشی اور آپکی صحت کیلئے ضروری ہے


🌼 *دعا  ہے کہ آپ کی عمر اور آپ خود... دونوں ساتھ ساتھ خوش خوش رہیں... انشااللہ*


✍🏻 *روبینہ قریشی..*

  🌸  22 اگست 2021

       ➖✨💕❣️💞✨➖

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وزن میں کمی کے لیے کھانے کا سب سے مؤثر شیڈول کیا ہے؟