🥀 _*ناخوش زندگی کا سبب بننے والی 3عادتیں
🥀 _*ناخوش زندگی کا سبب بننے والی 3 عادتیں*_ 🥀
*1: ماضی و مستقبل کا سوچنا*
ماضی میں گم رہنا اور اپنی ناکامیوں تکلیف دہ یادوں اور تنازعات کے بارے میں سوچتے رہنا آپ کو زندگی میں آگے بڑھنے سے روک سکتا ہے اسی طرح مستقبل کے بارے میں بہت زیادہ خواب دیکھنا بھی کوئی اچھی عادت نہیں اگر ہم خوش رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں حال میں زندہ رہنا سیکھنا چاہئے
*2: کمالیت کی کوشش*
خوشی ہر چیز میں کمال یا پرفیکٹ بن جانے سے نہیں ملتی دنیا میں کوئی بھی چیز مکمل نہیں تو پرفیکشن کی کوشش وقت اور توانائی کے ضیاع سے زیادہ کچھ نہیں ہر چیز میں پرفیکیٹ بننے کی کوشش آپ کی حالت قابل رحم بنا دیتی ہے اس سے آپ کا ذہن بھی متاثر ہوتا ہے اور خود اعتمادی بھی کم ہوجاتی ہے
*3: اپنا اور دیگر افراد کا موازنہ*
اپنی ذات کا دیگر افراد سے موازنہ بدترین عادات میں سے ایک ہے ہم اکثر ملازمتوں گھروں گاڑیوں رشتوں دولت کپڑوں اور دیگر متعدد چیزوں میں خود کا دیگر افراد سے موازنہ کرتے ہیں اس طرح ہم دیگر افراد کی کامیابی پر اپ سیٹ ہوجاتے ہیں اور حسد کا بھی شکار ہوجاتے ہیں یہ عادت آپ کو سوفیصد ناخوش بنادیتی ہے
*نوٹ:* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
_*کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں*_
_*خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*_
تبصرے