اللہ سے محبت

 اللہ کی سب باتیں ہی بہت پیاری ہیں لیکن ایک جس نے مجھے اس سے محبت پہ مجبور کر دیا... وہ یہ ہے کہ اسے پتہ بھی ہے کہ میں اسے کیا کہنے والی ہوں پھر بھی وہ مجھے سنتا ہے... وہ مجھے یہ نہیں کہتا کہ تمہاری کیفیت اور تجربہ میں جانتا ہوں... اس لیے تم بس یہ عمل کرو تو تم ٹھیک ہو جاؤ گی... وہ مجھے سنتا ہے جتنا بھی میں اسے سنانا چاہوں... وہ مجھ سے بیزار نہیں ہوتا... وہ اس کائنات کا سب سے اچھا سامع ہے.. اس کے جتنی گنجائش کسی میں نہیں ہے.. وہ سنتا ہے اور بس سنتا جاتا ہے تب بھی جب ہم اس کی بات نہیں مانتے.. اس کی دی ہوئی نصیحت پہ عمل نہیں کرتے تب بھی جب ہم اس کے خبردار کرنے کے باوجود گناہ کرلیتے ہیں...

 جب آپ کو یہ احساس ہو جاتا ہے تو بس.. آپ کو اللہ سے محبت ہونے لگتی ہے ❤️

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جوڑوں کا درد 5 اقسام Arthritis: Joint pain, 5 types and treatment*