Day of Arfa

 صحیح مسلم میں عائشة رضي الله عنها روايت كرتي ہيں نبی صلى الله عليه وسلم  نے فرمایا عرفہ سے بڑھ کر کوئی ایسا دن نہیں جس میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو اگ سے آزاد کرتے ہیں اور پھر وہ اپنے بندوں کے قریب ہوتے ہیں جیسے اللہ رب العزت کے لائق ہے پھر اپنے فرشتوں پر فخر کرتے ہیں اور فرماتے ہیں میرے بندے کیا چاہتے ہیں؟

اس حدیث میں عرفہ کے دن کے 4 اہم فضائل بیان کیے گئے ہیں:

- سال کے دنوں میں سب سے زیادہ اللہ تعالی عرفہ کے دن بندوں کی گردنیں جنہم سے آزاد کرتے ہیں 

تو کوئی بھی اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو اور ہر مسلمان اس ایمان اور یقین کے ساتھ اللہ سے دعا کرے کہ اسے اللہ جنہم کی اگ سے ازاد کریں گے۔

اور کثرت سے دعا کریں 

ربنا ءاتنا في الدنيا حسنه وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار 

ربنا اصرف عنا عذاب جهنم إن عذابها كان غراما

- عرفے کے دن اللہ اپنے بندوں سے قریب ہوتے ہیں جیسے اللہ کی شان کو شایاں ہے نہ ہم اس کیفیت کو جان سکتے ہیں نہ طریقہ۔ 

الله کی کتنی ہی رحمتوں کا نزول ہوگا۔ رب العزت کے نزول کے ساتھ کتنی ہی دعائیں قبول ہوں گی۔ کتنی ہی حاجات پوری ہونگی۔ کتنی ہی برکت والی گھڑیاں ہونگی جب رحمان اور رحیم رب ابنے بندوں سے قریب ہونگے ۔

خبردار کہ اس گھڑیوں میں آپ غافل لوگوں میں شمار ہوں یا عید کی تیاریوں میں مصروف ہوں یا آرام کررہے ہوں۔ 

اللہ کا کثرت سے ذکر کریں جو حاجات ہیں تمنائیں ہیں اپنے رب سے کریں گڑگڑا کے دعائیں کریں اللہ ہم سب کی خطاؤں کو معاف کرے اور اپنی رحمت سے اپنی جنتوں کا وارث بنادے آمین

- اللہ اپنے فرشتوں پر فخر کرتے ہیں کہ دیکھو میرے بندے کمزور حالت میں مجھ سے مانگ رہے ہیں مجھے پکار رہے ہیں اے میرے فرشتو میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے انکو معاف کردیا 

اور اللہ تعالی کسی گنہگار پر تو فخر نہی کرتے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ان سب کو اپنی رحمت سے معاف کردے گا اور انکی دعاؤں کو قبول کرلے گا

تو اس عظیم وقت ہم محروم نہ رہ جائیں 

کثرت سے ذکر اور استغفار کرتے رہیں

- اللہ تعالى فرمائیں گے میرے بندے کیا چاہتے ہیں؟ 

کتنا ہی مہربان ہے ہمارا رب کیا ہو سکتا ہے کہ آپ سے پوچھے میرے بندے کیا چاہتے ہو اور پھر نہ عطا کریں ؟

ہرگز نہیں، جو اللہ سے سوال کریں اس یقین سے کریں کہ ضرور اللہ میری اس حاجت کو پورا کریں گے۔

اپنے خواہشات کو اعلی کریں۔ اللہ کے لئے کوئی چیز مشکل یا ان ہونی نہیں ہے 

ہمارا رب قدرت وقوت والا رب ہے۔

ہر تمنا ہر آرزو اللہ سے کریں 

اللہ سے جنت مغفرت کا سوال کریں اپنے دینی دنیاوی امور کی اصلاح کا سوال کریں جو چاہیں مانگیں۔

اس ایمان اور یقین کے ساتھ کہ اللہ ضرور عطا کریں گے ۔

اللہ ہم سب کے گناہ معاف کرے اور ہمیں اپنی جنتوں کا وارث بنادے اور اپنے نبی صلى الله عليه وسلم کا پڑوس عطا کرے۔ نیکیاں کرنے اور ہدایت کے راستے پرچلنے اور اس پر استقامت  کی توفیق دے اور اپنی رحمت سے قبول بھی کرلے

 آمین۔


امت مسلمہ کو ایک کر دے اور ہمیں چن لے کہ ہم اس کے دین کی سربلندی کے لیے کچھ کر سکیں، ہم میں وہ تڑپ پیدا کر دے کہ ہم دوسرے مسلمان کی تکلیف کو ایسے محسوس کر کے عملی قدم اٹھائیں جیسے وہ تکلیف میری سگی اولاد کی تکلیف ہو۔ 

اور یا رب ہم میں اتحاد پیدا کر دے۔ آمین یا رب

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جوڑوں کا درد 5 اقسام Arthritis: Joint pain, 5 types and treatment*