نصیحت

 *بسم اللّٰه الرحمن الرحيم*


*🤲اللہ ھمیں پیارے رسول ﷺ کا ساتھ نصیب کردینا اپنے خصوصی فضل وکرم سے*


*سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ*


*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ* 


*اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَابَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*


*🕋🤲 اَللّٰهُمَّ حَاسِبْنِىْ حِسَابًا يَّسِيْرًا*


*🤲اے اللہ! میرے حساب کو آسان فرما دے*


🤲اللہ جسطرح منٰی کے خیموں  میں دور دور سے لوگ جمع ہوئے ہیں تیری خوشنودی کے طالب ہیں

اللہ اسی طرح آنے والے سال ہمیں اور ہمارے پیاروں کو بھی ان خیموں کا قیام نصیب فرما

ہم عرفات کے میدان میں کھڑے ہوکر تجھ سے مناجات کرنے والے ہوں

ہمیں ان لمحات کی عبادات کا لطف نصیب فرما

 ہمارا قیام  بھی ان خوش نصیب لوگوں میں ہوجائے

تیرے کرم سے


🤲اللہ اس سال ہم ان لوگوں میں شامل نہیں مگر اے رب تیری رحمت تو بہت وسیع ہے

اللہ تُو اس پر بھی قادر ہے کہ جو رحمتیں ان پر برس رہی ہیں اللہ ہم ہر بھی برسادے

اللہ جن برکتوں کے وہ متمنی ہیں ہمارے لیے بھی وہ برکتیں لُٹادے


🤲اے اللہ تو سب سے زیادہ یومِ عرفہ کے دن لوگوں کو جہنم سے آزاد کرے گا اللہ تیرے لیے تو کوئی مشکل بات نہیں کہ ہمیں بھی ان خوش قسمتوں میں شمار کرلے کہ جو بخش دیے جائیں گے


🤲اللہ ہمارے لئے بھی جنت الفردوس لکھ دے اپنے دیدار کے ساتھ

 اللہ جس طرح تُو اُن پر اپنے  خاص کرم کی بارش برسا رہا ہے اللہ ہمیں بھی محروم نہ کر

اللہ ہم تیرے فضل و کرم کے محتاج ہیں


🤲 اللہ جو خوش قسمت منٰی ، عرفات ، مزدلفہ میں قیام کریں گے ، جو گناہوں کی بخشش مانگیں جو تجھ سے تیرا فضل و کرم مانگیں

اللہ آنے والے سال ہمیں اور ہمارے پیاروں کو اور جس کے دل میں بھی خواہش ہے اللہ سب کے  سب کی حاضری آسان بنادے

 

🤲 اللہ ہمیں خوب خوب طواف کرنے والوں میں ، سعی کرنے والوں میں شامل کرلے ہم وہ لوگ ہوں کہ جنہیں بار بار تیرے گھر آنا نصیب ہو


🤲ہمیں مسجد نبوی ریاض الجنہ میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ کے قریب حاضر ہو کر صلاة و سلام پیش کرنے کی سعادت بہت جلد نصیب ہو


🤲اللہ ہمیں موت کی تلخیوں سے بچالینا

اس وقت کہ جس لمحے ہم تیرے شدید محتاج ہوں گے ہمیں خوش کردینا

اپنے دیدار کی خوش خبری دے دینا 


🤲اللہ ہمارا ہر سفر تیری راہ میں ہو ہمارا ہر کلام تیرا پسندیدہ ہو ہماری وہ دعائیں جو  ہمارے حق میں بہترین ہوں قبول کرلینا


🤲اللہ ہمارے لیے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعائیں مانگی ہیں وہ ہمارے لئے قبول فرمالینا اپنی رحمتِ خاص سے

 اور جن چیزوں سے پناہ مانگی ہے ان سے ہمیں بھی پناہ میں رکھنا


🤲اللہ ہمارا ہر قدم تیری راہ میں اٹھے تیری رضا کی طرف پڑھنے والا ہر عمل ہمیں سُجھادے


🤲اللہ ہمیں روزِمحشرانبیاء صدیق ، شہداء کا ساتھ نصیب کردینا 

 

🤲اللہ ہماری اور کُل امت مسلمہ کی اصلاح فرما دے  ہمیں علم نافع حاصل کرنے والا بنا اور ہم دوسروں کی خیر خواہی کرنے والے بن جائیں

 

🤲اے اللہ ہماری عزت ، جان و مال ، آبرو کی مکمل حفاظت فرما ہمیں رسوائی سے بچا دنیا و آخرت کی


🤲 اے اللہ ہمارے لئے آسانیاں کردے اور ہمیں آسانیاں بانٹنے والا بنادے ہم دین حق کا پرچار کرنے والے ہوں


🤲اللہ ہمیں آنے والے سال حج کے لیے اپنے گھرکی حاضری نصیب فرما

*اپنے خصوصی فضل وکرم سے*

 

 *رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَا بِالصَّالِحِين*

*آمیـــــــــن‎ یَا رَبَّ العَالَمِین*


*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ* 


*اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَابَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*


___🍃🌼_________________

*السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته*

__________________🍃🌼___

_

*✍️___ نصیحت*

اچھا سوچیں ، اچھا کریں ، دوسروں کے لئے اچھا چاہیں 

یہ ہو نہیں سکتا کہ آپکے لیے اچھا نہ ہو 

*اب بھی وقت ہے توجہ  کیجیے !!...*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جوڑوں کا درد 5 اقسام Arthritis: Joint pain, 5 types and treatment*