🔥🔥🔥🔥


*گھر چھوٹے ہیں،گرمی ہے،بجلی نہیں،پانی نہیں،سکون نہیں*۔


🔥🔥🔥🔥


👎🏻 *حکومت کا قصور،سسرال والوں کا قصور،سکول والوں کا قصور،بچوں کا آپ کی زندگی میں آجانا قصور*۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

🙏🏻 *مستقبل قریب میں بچوں کے اعصاب مضبوط،انہیں دل سے شکرگزار اور خوش دیکھنا چاہتے ہیں انہیں نڈر اور بہادر بنانا چاہتے ہیں تو خدارا ایسی باتیں کر کر کے  ان میں  سیلف پٹی ،بیزاری اور کدورت کے بیج بونے سے اپنی زبان اور رویوں کی حفاظت کیجئے،جیسے اپنے قیمتی زیورات کی ،راز کی حفاظت کرتے ہیں اس سے کہیں بڑھ کر؛ اور سوچنے والی بات ہے نا کہ ایسا کہنے سے بھلا کچھ بھی بدلا ہے ؟ یا بدل سکتا ہے* ؟ 

۔۔۔۔۔

↩️ عراق،افغانستان،شام،

فلسطین،لبنان جیسے ممالک کے گھروں محلوں میں بھی آپ کے بچوں کے ہم عمر رہتے ہیں۔ مگر وہ صرف ان کے زندہ رہنے پر،اگلے وقت کی خوراک میسر ہونے پر قانع ہیں۔ان کی منزل دنیا کی آسائش یا ناموری یا آپس میں تفاخر کرنا نہیں رہ گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔

🔔 *ہمارا پیارا وطن پاکستان بھی ایک عرصے سے حالت جنگ میں ہی دھنستا چلا جا رہا ہے،بس یہ جنگ اس قدر  اعلانیہ نہیں ہو رہی،اور نہ اس طرز پر ،جیسی کہ دیگر مسلم ممالک میں ہوتی آ رہی ہے*۔ 

۔۔۔۔۔۔۔

🎯 رہا *ایلیٹ طبقہ* تو یقین کریں ان کا مال ان کی بہت ہی بڑی آزمائش ہے ان کی اکثریت جنگ و جدل والے علاقوں میں بھی اپنی کھال میں مست رہنے والے ہی ہیں،ان کے نہ جاگنے کا حساب آپ سے نہیں ہونے والا،تو ان سے بھی *حسد،رقابت،جلن کا رشتہ* رکھ کر خود کو اذیت دینے کا کوئ فائدہ نہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔

💔 *یہ وقت ہماری قوم پر بہت  سخت ہے،اس وقت محدود اور جائز آمدنی والے والدین بہت دقت میں ہیں*۔


💪🏻 *لیکن اس دور  کو صرف اور صرف آپ اپنی حکمت سے،کیمپنگ اور پکنک موڈ پر لا سکتے ہیں،کیونکہ کیمپنگ ہو یا پکنک نہایت ضرورت کے سامان سے،اور ضرورت کے وقت کسی جگاڑ سے کام چلایا جاتا ہے*۔


💪🏻 برف کے پہاڑ ہوں، گرم تپتے صحرا ہوں، پتھریلے یا پھسلن والے راستے ہوں یہ سب سفر کا حصہ ہوتے ہیں،انہی کو انجوائے کیا جاتا ہے،دشوار مراحل پر روتے ان کو کوستے نہیں بلکہ ہمت اور جذبے سے عبور کیا جاتا ہے، سر کیا جاتا ہے یہی تو شادمانی اور مزید حوصلے کا باعث بنتا ہے ۔ 


*کیسا پیارا دین ہمارے رب نے ہمیں عطا فرمایا ہے سبحان اللہ* ۔


💪🏻 ان حالات میں اگر *نیت درست* رکھیں تو ساتھ ساتھ کتنا زیادہ اجر پا سکتے ہیں ۔


🕯️ *قرآن و حدیث کی روشنی میں*:


📍-مسافر کی مانند زندگی گزانا۔

📍-صبح آنکھ کھلنے پر صحت،موجود ہو،دو وقت کی خوراک میسر ہو اس پر راضی ہو تو کامیابی حاصل ۔

📍-جنہیں زیادہ دھن دولت یا  سہولیات میسر ہیں انکی طرف نگاہ اٹھا کر نہ دیکھیں۔ 

📍جنگ یا خانہ جنگی کے حالات میں استقامت پر ڈھیروں اجر۔ 


✋🏻 *فی الحال اتنا ہی*...... 

اس پر دو ایک دن میں پھر بات کرتے ہیں ان شاءاللہ ۔ 


🔥🔥🔥🔥

✍🏻

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جوڑوں کا درد 5 اقسام Arthritis: Joint pain, 5 types and treatment*