*گٹھیا : جوڑوں کا درد ، 5 اقسام اور علاج* گٹھیا ایک بیماری ہے جو آپ کے جوڑوں کو متاثر کرتی ہے ۔ گٹھیا مین آپ کے جوڑوں کی سوزش اور انحطاط شامل ہوتا ہے جب آپ ان جوڑوں کو ہلاتے ہین تو ان میں درد پیدا ہوتا ہےگٹھیا جسم کے ان علاقوں میں پایا جاتا ہے۔پاؤں، ہاتھ، کولہے، گھٹنے، کمر کے نچلے حصے *گٹھیا کیا ہے؟* گٹھیا کا لفظ جوڑوں میں درد،سوجن اور سختی کو بیان کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے گٹھیا درد کا باعثبن کر زندگی کو مشکل بنا سکتا ہے اس کی علامات ہر دن مختلف ہو سکتی ہیںتاہم صحیح علاج اور نقطہ نظر کے ساتھ آپ اس کی علامات کو منظم کر سکتے ہیں۔ *جوڑ کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں؟* جوڑ وہ ہیں جہاں دو یا دو سے زیادہ ہڈیاں ملتی ہیںجیسے گھٹنوں، انگلیوں ، کندھوں میںجوڑ ہڈیوں کو اپنی جگہ پر رکھتے ہیں اور اپنی حدود کے اندر انہیں آزادانہ طور پر حرکت کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ *گٹھیا کی وجہ کیا ہے؟* آرتھرائٹس کی مختلف اقسام اور وجوہات ہو سکتی ہیں مثال کے طور پر گاؤٹ جو اپ کے جسم میں بہت ز...
تبصرے